Jump to content
IslamicTeachings.org
Bint e Aisha

موبائل کا فتنہ

Recommended Posts

 

نمازِ باجماعت کی سعادت 
چھوڑ دی ہم نے
موبائل کی نَحوست ہے تلاوت
چھوڑ دی ہم نے

مساجد میں،مدارس میں،نبی کے
شہر میں سیلفی
بِنا سیلفی مریضوں کی عیادت
چھوڑ دی ہم نے

بیداری کی دعا سےپہلے
پیغامات پڑھتے ہیں
ہوس کی دوڑمیں ہرایک سُنت
چھوڑ دی ہم نے

پہلےنعتیں سُنی جاتی تھیں اب
دیکھی بھی جاتی ہیں
غمِ تشہیر میں تقویٰ کی دولت 
چھوڑ دی ہم نے

صحابہ مردِ میداں تھے مگر ہم
غازیِ فیس بک
ہماری جاں کو رب لے وہ تجارت
چھوڑ دی ہم نے

خدائے پاک اور بندوں میں حائل
یہ موبائل ہے
ڈیجیٹل کہہ کےتصویروں سےنفرت
چھوڑ دی ہم نے

جوشوقِ خودنمائی کے بھنورمیں
ڈُوب کر خوش ہیں
وہ سیلفی باز لوگوں کو نصیحت
چھوڑ دی ہم نے

نبیِ رحمتُ لِلعالَمیں کے  شہر
جانا ہو
فرشتو! محنتِ دعوت کہو مَت
چھوڑ دی ہم نے

گناہوں کے تسلسل سے نہ ایماں
سلب ہوجائے 
اگر یوں ہی نگاہوں کی حفاظت
چھوڑ دی ہم نے 

سکونِ دل کہاں کیسے میسّر ہو
ہمیں 
ندامت والے کاموں پر ندامت

چھوڑ دی ہم نے۔

 

(copied) 

 

Share this post


Link to post
Share on other sites

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.


×
×
  • Create New...