Jump to content
IslamicTeachings.org

30 Valuable Guidelines For Welcoming Ramadan


Bint e Aisha

Recommended Posts

By: MUFTI HUZAIFA PALANPURI DB

_*رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*_

*قسط 1

_علماء کرام نے رمضان المبارک کے استقبال اور تیاری کے لیے بہت سی اہم ہدایات اور تجاویز بیان فرمائی ہیں جن کا خلاصہ 30 اہم ہدایات کی شکل میں ہے- سمجھنے عمل کرنے میں آسانی کی غرض سے ان 30 میں سے روزانہ 3 ہدایات قسط وار آپ کی خدمت میں پیش کی جاری ہیں_

*1- فرائض و واجبات کی ادائیگی اور توبہ و استغفار :* آمد رمضان سے قبل فرائض و واجبات کی ادائیگی کا اہتمام کریں، اگر آپ کے ذمے قضاء نمازیں یا روزے ہوں تو ادائیگی کی ترتیب بنائیں۔ سابقہ زندگی کی تمام لغزشوں پر سچی توبہ کریں، دل کو گناہوں اور برے خیالات سے پاک کریں۔ آنکھ، کان، زبان، ہاتھ، پاؤں اور دل و دماغ، غرض جسم کے کسی بھی حصے سے صادر ہونے والے گناہوں پر پکی توبہ کریں تاکہ آپ گناہوں سے پاک ہو کر رمضان المبارک کا استقبال کریں۔

*2- رمضان المبارک کے مسائل سیکھیں اور سکھائیں :* نماز، روزہ، تراویح، صدقتہ الفطر، زکوۃ، اعتکاف اور دیگر احکامات ابھی سے سکھیں اور سکھائیں۔

*3- اپنے نفس کو تقویٰ کا پابند بنائیں :* اللہ پاک سے ڈرنے اور گناہوں سے خود بھی بچنے اور دوسروں کو بھی بچانے کو تقویٰ کہتے ہیں، اپنے نفس کو ابھی سے تقویٰ کا پابند بنائیں، کیونکے رمضان تقویٰ کی عملی تربیت گاہ ہے اور اللہ تعالی نے رمضان میں روزوں کی فرضیت کا اہم مقصد "تقویٰ اور پرہیزگاری کا حصول" بتایا ہے- (سورہ البقرہ )

{{...جاری...}}


*_30 Valuable Guidelines for Welcoming the Blessed Month of Ramadhan✨_*

*Part 1

_The esteemed scholars have taught about numerous guidelines and tips to welcome the blessed month of Ramadhan, the synopsis of which is given in the form of 30 important guidelines. In order to easily understand and act accordingly, from the total 30, daily 3 guidelines part by part are being presented before you._

*☘1- Offering of Faraaiz and Waajibaat, Repentance and Seeking Forgiveness:* Before the onset of Ramadhan, make efforts to rightly offer the obligatory and waajib acts. If you have got missed out prayers and fasts in your account, then set up a sequence so as to complete them. Repent wholeheartedly for the mistakes of the past, and clean up your mind from sins and filthy thoughts. Rightfully repent for all the sins committed by any part of the body, the eyes, nose, ears, tongue, hands, legs, heart and mind, so that you can welcome Ramadhan in a state being clean of sins.

*☘2- Learn and teach about the Issues of Ramadhan :* Learn and understand about the commands relating to prayer, fasting, taraweeh, sadqa-tul-fitr, zakaat, aetekaaf and other topics, and teach others as well.

*☘3- Put Your Nafs in Adherence to Taqwa :* To fear Allah and save oneself from sins, and save others as well is called Taqwa. Confine your nafs to taqwa from now itself, as Ramadhan is the practical nourishing place for taqwa, and Allah ta'ala has stated the purpose of the fasts in Ramadhan as "gaining of taqwa and righteousness." (Surah Baqarah)

{{...To be continued...}}

Link to comment
Share on other sites

*رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*

 

*قسط 3

 

*7- دعاؤں کا معمول :* رمضان المبارک دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے، لہذا ابھی سے اپنے آپ کو لمبی دعاؤں کا عادی بنائیں۔۔ نیز یہ بھی ضروری ہے کے رمضان سے قبل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعاؤں کے الفاظ زبانی یاد کیے جائیں۔ مسنون الفاظ پر مشتمل دعاؤں میں تاثیر بھی زیادہ ہوتی ہے اور قبولیت کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے-

 

*8: صدقہ کرنے کی عادت :* ویسے تو روزانہ ہی صدقہ کرتے رہنا چاہیے لیکن رمضان کے لیے شعبان کے مہینے سے ہی روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ کرنے کی کی عادت ڈالیں تاکہ رمضان میں سخاوت کرنا آسان ہو جائے۔

 

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں میں زیادہ سخی تھے اور رمضان میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت تیز چلتی خوشگوار ہوا سے بھی زیادہ ہو جاتی۔ (صحیح بخاری)

 

*9- کثرت تلاوت کا معمول :* رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے، خوش نصیب لوگ اس ماہ میں تلاوت کی کثرت کا معمول بناتے ہیں۔ لہذا ابھی سے تلاوت قرآن کو زیادہ وقت دینا شروع کردیں۔ قرآن پاک صحیح مخارج کے ساتھ آرام آرام سے غنہ مد وغیرہ کو اچھی طرح ادا کر کے پڑھیں، تاکہ رمضان کی آمد تک آپ کثرت سے اور اچھی طرح تلاوت کرنے کی عادی بن جائیں۔ نیز اگر آپ حافظ قرآن ہیں تو ابھی سے قرآن پاک دہرانا شروع کردیں-

 

{{...جاری...}}

 

*_30 Valuable Guidelines for Welcoming the Blessed Month of Ramadhan✨_*

 

*Part 3

 

*☘7- Frequent Supplications :* Ramadhan is the month of acceptance of duaas, hence make yourself used to prolonged duaas from now itself. Moreover, this too is necessary that we memorize the words of supplications narrated by our Prophet sallallahu alaihi wasallam by heart, before Ramadhan. These masnoon words of supplications hold more effectiveness in them, and are more likely to be accepted as well.

 

*☘8- Habit of Giving Sadaqah :* Even though charity should be given on a daily basis, but for the preparation of Ramadhan, make it a habit to offer something in charity day by day, so that generosity becomes easier in Ramadhan.

 

Hazrat Abdullah ibne Abbas r.a narrated that Rasoolullah sallallahu alaihi wassalam was the most generous of all the people, and he used to reach the peak in generosity in the month of Ramadan, even more generous than the fair winds.” (Saheeh Bukhari)

 

*☘9- Frequently Reciting the Qur'an :* Ramadhan is the month of revelation of the Qur'an. The fortunate people make it a habit to excessively recite the Qur'an. Therefore, give ample time for the recitation of the Qur'an from now onwards. Recite the Qur'an peacefully along with the correct pronunciations and gunna, madd etc. So that you become habitual to excessively reciting the Qur'an in a good manner. Moreover if you are a haafiz of the Qur'an then begin to revise it from now.

 

{{...To be continued...}}

Link to comment
Share on other sites

_* رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*_

 

*قسط 4

 

*10- شب بیداری کی عادت :* رمضان المبارک میں راتوں کی عبادت (تراویح تہجد وغیرہ) کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔ ان عبادات کو اچھے انداز میں بلا تھکاوٹ سر انجام دینے کیلیے ضروری ہے کہ ابھی سے شب بیداری اور نفلی عبادات کا اہتمام کریں اور اپنے بدن کو عبادات کی کثرت کا عاری بنائیں تاکہ رمضان کی راتوں میں مشکل پیش نہ آئے-

 

*11- انٹرنیٹ و سوشل میڈیا سے احتراز :* رمضان میں اوقات کی قدر دانی بڑی اہم ہے- آج کل انٹرنیٹ و سوشل میڈیا وقت کے ضیاع کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔ لہذا رمضان سے قبل ان کے استعمال کو ختم یا محدود کرنے کی کوشش کریں-

 

*12- ٹی وی سے احتراز :* ٹی وی خرافات کا مجموعہ ہے، لہذا رمضان کی آمد سے قبل اس سے جان چھڑانے کی کوشش کریں۔ ٹی وی پر *"رمضان نشریات"* کے نام پر اکثر پروگرام غیر شرعی اور مخلوط ہیں۔

 

_ایک آدھ دینی پروگرام درست بھی ہو تو اسے بنیاد بنا کر ٹی وی کے سامنے وقت ضائع کرنا ہوش مندی نہیں کیونکہ دینی پروگرامز میں اور ان کے دوران اشتہارات میں موسیقی اور نامحرم مرد اور نامحرم عورتیں رمضان کی روحانیت ختم کرکے گناہ بڑھانے کے لیے کافی ہیں_

 

♨اور ٹی وی میں تصویریں آتی ہیں اور حدیث میں ہے کے جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور پھر اس گھر میں لڑائی جگھڑے بے برکتی رہتی ہے۔

 

{{…جاری…}}

 

 

_*30 Valuable Guidelines For Welcoming The Blessed Month Of Ramzaan✨*_

 

Part 4

 

*10- To Inculcate The Habit Of Being Awake In The Night :*

During the month of Ramadhan, the worshipping at night (taraweeh, tahajjud) increases. To attain this goal of staying awake and carrying out acts of worship without being exhausted, one needs to start practicing the same from now itself and make our bodies habituated to more acts of worship so that it does not become difficult during the nights of Ramadhan.

 

*11- Refraining From Internet And Social Media :*

In Ramadhan, valuing ones time is very important. The biggest source of wasting time nowadays are the Internet and the social media. Therefore try to either reduce the timing for these or better off to eliminate it before Ramadan.

 

*12- Avoid Watching T.V :*

T.V is the compilation of all evils. Therefore try to get rid of it before the arrival of Ramzaan. Most of the Ramdan programmes on T.V are against the shariah and intermingling of men and women too is a part of them.

 

_Watching T.V on the basis of a programme or two that has religious substance in it and wasting so much time in front of the T.V makes no sense because in between the religious programmes, the ads that are shown contain photos of non mehram men and women that is more than sufficient to eradicate the spirituality of Ramadan and to pileup sins._

 

♨Pictures are shown as well over the T.V and it is mentioned in one of the hadeeth that a house that has a dog or pictures the angels of mercy do not enter them. And then numerous fights and a lack of barakah remains in that house.

 

{{...To Be Continued...}}

Link to comment
Share on other sites

_* رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*_

 

*قسط 5

 

*13:رمضان سے پہلے خریداری کرلیں:* رمضان المبارک عبادات کا مہینہ ہے۔ شاپنگ و خریداری کا نہیں۔۔ نیز رمضان میں رش اور مہنگائی کی وجہ سے وقت اور پیسے ضائع ہوتے ہیں۔۔ لہذا رمضان کی آمد سے قبل شعبان میں ہی عید کی شاپنگ مکمل کرلیں اور اہل خانہ کو بھی یہ بات سمجھائیں۔۔

 

*14:رمضان کیلیے کاموں کا بوجھ ہلکا رکھیں:* گھر میں کوئی تعمیراتی یا رنگ و روغن کا کام کروانا ہو یا مشین وغیرہ کی مرمت ہو یا گاڑی سواری کا کوئی لمبا اور پیچیدہ کام ہو, اسی طرح دفتر و کارخانوں کے محنت طلب پروجیکٹ ہوں تو انہیں رمضان المبارک سے پہلے پہلے نمٹانے کی کوشش کریں۔۔۔

 

*15:نظام الاوقات ترتیب دیں:* رمضان سے قبل اپنا نظام الاوقات مرتب کریں, *"جس میں صبح اٹھ کر تہجد, ذکر و ازکار دعائیں سحری نمازیں نفلیں اور تلاوت سے لیکر افطاری تراویح و دیگر معمولات"* تک کے لیے مناسب وقت متعین ہو اور نیند آرام اور گھر اور دفتر وغیرہ کے کاموں کی بھی رعایت رکھی جائے۔۔

 

{{…جاری…}}

 

*_30 Valuable Guidelines for Welcoming the Blessed Month of Ramadhan✨_*

 

*Part 5

 

*☘13- Make all the Purchases Before Ramadhan :* Ramadhan is the blessed month meant for worship, and not for shopping and purchasing. Moreover during Ramdhan, due to rush and high prices, time and money is wasted. Therefore, before Ramadhan arrives complete your shopping for eid in Sha'aban itself, and explain about this to the family members as well.

 

*☘14- Lighten the Burden of Work During Ramadhan :* If any painting, coloring or construction work needs to be done in the house, or any repairing of machines etc, or any complex work of vehicles and cars etc, similarly any office or factory project that demands hard work and labour, so try to wind up such works before Ramadhan arrives.

 

*☘15- Set up a Time Table :* Set up your own time table before Ramadhan arrives, *"from offering tahajjud in the early hours, Zikr, Duaas, Sehri, Prayers, Nafl prayers and reciting the Qur'an, then going on to iftaar, taraweeh and other routines"*, set a suitable time for each of them, and also consider the time for sleep, rest, office work etc.

 

{{...To be continued...}}

Link to comment
Share on other sites

_* رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*_

 

*قسط 7

 

*19:نیند کم کرنے کی عادت ڈالیں:*اگر آپ 7 گھنٹے سونے کے عادی ہیں تو 5 گھنٹے سونے کی عادت ڈالیں تاکہ رمضان میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔ البتہ تھکاوٹ سے بچنے کے لیے دن میں تھوڑی دیر قیلولہ کرلینا مسنون بھی ہے اور تہجد پڑھنے میں معین و مدگار بھی ہے۔۔

 

*20: چالیس دن تکبیر اولٰی (یعنی مسجد میں جماعت) کے ساتھ نمازیں پڑھیں:*اس کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے نیز ماہ شعبان کے آخری دس دن اور رمضان کے تیس دنوں میں اس کا اہتمام نسبتاً زیادہ آسان ہے۔۔ لہذا مرد تکبیر اولی کے ساتھ پنج وقتہ نمازیں با جماعت پڑھنے کی ترتیب بنائیں اور خواتین گھر میں اول وقت ساری نمازیں پڑھیں۔۔

 

*21:سگریٹ پان گوٹکا اور نسوار سے جان چھڑائیں:*سگریٹ پان نسوار اور دیگر نشہ آور چیزوں کا استعمال ابھی سے محدود کریں اور کوشش کریں کے ان سے جان چھڑالی جائے تاکہ روزے کی حالت میں کسی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے.

 

*رمضان المبارک نشہ آور چیزوں سے جان چھڑانے کا بہترین موقعہ ہے اور اس میں ہمت حوصلہ اور اللہ کی مدد مانگتے ہوئے ان آفات سے بآسانی جان چھڑائی جاسکتی ہے۔۔*

 

{{…جاری…}}

 

*_30 Valuable Guidelines for Welcoming the Blessed Month of Ramadhan✨_*

 

*Part 7

 

*☘19- Accustom Yourself to Less Sleep :* If you have a habit of sleeping 7 hours, then reduce it to 5 hours, so that you won't have to face difficulty during Ramadhan. However, to prevent yourself from weariness, it is a sunnah to perform qailulah (nap) in the afternoon, which is also helpful in praying tahajjud.

 

*☘20- Pray in the Masjid for 40 Consecutive Days along with the First Takbeer(i.e in congregation):* Many virtues have been mentioned about it. Moreover, it becomes relatively easier to act upon it in the last 10 days of Shabaan, and the 30 days of Ramadhan. Hence, men should make arrangements to offer their daily five obligatory prayers in the masjid joining in from the first takbeer, and women should offer all their prayers on time, at home.

 

*☘21-Detach Yourself from the Use of Cigarettes, Paan, Gutka and Snuffing :* Limit the use of cigarettes, paan, snuffing and other intoxicating stuff from now itself, and try to leave the habit completely, so that you won't have to face trouble while fasting.

*Ramadhan is the best opportunity to leave aside all the intoxicating stuff, and one can easily cut off from these disastrous items through efforts and seeking Allah's help.*

 

{{...To be continued...}}

Link to comment
Share on other sites

_* رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*_

 

*قسط 8

 

*22: ملاقاتوں کا سلسلہ محدود کریں:* رمضان میں تقاریب, ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ بالکل محدود کردیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں صرف ہوسکے۔۔ البتہ بیمار کی عیادت اور تیمارداری, اسی طرح میت کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ میں شرکت کے مواقع جتنے مل سکیں غنیمت جانیں۔۔۔

 

*23: چھوٹی چھوٹی سورتیں زبانی یاد کریں:* قرآن پاک کی چھوٹی چھوٹی سورتیں ابھی سے یاد کرنا شروع کریں تاکہ نوافل تہجد تراویح میں یہ سورتیں پڑھی جاسکیں۔۔ عام طور پر صرف 2 یا 3 سورتیں یاد ہوتی ہیں انہی کو بار بار دہرایا جاتا ہے, جو مثالی طرز عمل نہیں ہے۔۔ اس لیے رمضان آنے سے پہلے کچھ چھوٹی سورتیں اچھی تجوید اور مخارج کے ساتھ یاد کرلیں۔۔۔

 

*24: کم کھانے کی عادت ڈالیں:* شعبان میں کھانے کی مقدار خاص تناسب سے کم کریں, غذا میں سبزی, دودھ, پھل اور کھجور کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ صحت و توانائی برقرار رہے اور رمضان تک آپ کم کھانے کے عادی بن جائیں۔۔ نیز زیادہ کھانے کا بوجھ, بد ہضمی اور سستی عبادات میں رکاوٹ نہ بنے۔۔

 

{{…جاری…}}

 

*_30 Valuable Guidelines for Welcoming the Blessed Month of Ramadhan✨_*

 

Part 8

 

*☘22-Limit the Series of Meetings :* Restrict yourself completely from meet ups, functions and parties during Ramadhan, so that most of the time can be spent worshipping. However, if you get chances to visit and look after the sick, similarly funeral and burial and participating in salaatul janaazah, grab those opportunities and make the most of it.

 

*☘23-Memorize the Short Surahs by Heart :* Start to memorize the small surahs of the Qur'an from now, so that they can be recited in the nafl, tahajjud and taraweeh prayers. Usually only 2 or 3 surahs are memorized and they are often repeated, which is not the ideal example. So memorize some short surahs of the Qur'an with the correct pronunciation and tajweed.

 

*☘24-Form the Habit of Eating Less :* Relatively reduce the intake of food during Shabaan, increase the intake of vegetables, milk, dates and fruits in your diet more often, so as to improvise your health and strength, so that you adapt to the habit of eating less until Ramadhan starts. Moreover, so that excessive eating, indigestion, and laziness does not become a hindrance to worshipping.

 

{{...To be continued...}}

Link to comment
Share on other sites

_* رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*_

 

قسط 9

 

*25: مالی حقوق سے متعلق مسائل سکھیں:* عام طور پر رمضان میں مالی حقوق جیسے زکوہ, نذر, صدقتہ الفطر وغیرہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔۔ لہذا ضروری ہے کہ ان سے متعلق تفصیلی احکامات پہلے سے معلوم کرلیے جائیں۔۔ اسی طرح جو مالی حقوق ذمہ میں ہوں۔۔

*(جیسے بیوی کا مہر یا کس کا قرض وغیرہ)* اور ادا کرنے کی صلاحیت بھی ہو تو رمضان سے پہلے اداء کرلیں۔۔

 

*رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مالدار آدمی کا قرض کی ادائیگی میں تاخیر کرنا ظلم ہے"*

(صحیح بخاری)

 

*26: رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالیں:* دوستوں کی فضول مجالس, گپ شب کی محافل اور رات گئے تک سر انجام دی جانے والی سر گرمیوں سے آہستہ آہستہ کنارہ کشی اختیار کریں تاکہ رمضان میں تراویح کے فوراً بعد بلا تاخیر سو سکیں۔۔ یاد رکھیں تہجد اور سحری میں ہشاش بشاش اٹھنے کا دارومدار بر وقت سونے پر ہے۔۔

 

*27: بچوں کو روزے کی عادت ڈالیں:* سات سال یا اس سے بڑے بچوں کو روزے کے حوالے سے خصوصی ترغیب دیں اور ان کی ذہن سازی کریں تاکہ رمضان میں انہیں روزے رکھنے کی عادت پڑ جائے اور بچوں کے روزے آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہوں۔۔

 

{{…جاری…}}

 

 

*_30 Valuable Guidelines for Welcoming the Blessed Month of Ramadhan✨_*

 

Part 9

 

*☘25: Learn About the Issues Relating to Financial Rights :* Usually the offering of wealth in terms of zakaat, devotion, sadqatul fitr etc is given during Ramadhan, hence it is important to know in advance about the detailed commands pertaining these issues. Similarly, those financial rights that are pending,

*(Eg. Meher of the wife, or someone's debt etc)*

And you can pay it with ease, so give it away before Ramadhan.

 

*Rasoolullah sallallahu alaihi wasallam said: "Delay in repaying debts by a wealthy person is an oppression."*

(Sahih Bukhari)

 

*☘26: Accustom Yourself to Sleeping Early at Night :* Start to slowly discontinue meaningless gatherings with friends, chit chatting groups, and all late night activities; so that during Ramadhan you can sleep without any delay right after taraweeh, and remember that, to actively get up for sehri and tahajjud, it depends on sleeping early.

 

*☘27: Accustom the Children to Fasting :* Specifically encourage children of 7 years and above about fasting, and persuade them so that they attain the habit of fasting during Ramadhan, and that the fasts of your children become a source of charity (sadqa jaariya) for you.

 

{{...To be continued...}}

Link to comment
Share on other sites

_*رمضان المبارک کے استقبال کے لیے 30 اہم ہدایات✨*_

 

قسط 10

 

*28: اس رمضان کو گذشتہ رمضانوں سے ممتاز کریں:* کسی ایسی عبادت کی ترتیب بنائیں جو آپ کے نامہ اعمال میں اس رمضان کو گزشتہ رمضانوں سے ممتاز کردے۔۔ مثلاً:

_" تیسواں پارہ زبانی یاد کرلیں۔۔ یا سورہ رحمن, سورہ یٰس, سورہ ملک, سورہ الم سجدہ وغیرہ سورتیں زبانی اچھی تجوید کے ساتھ یاد کرلیں۔۔ یا کسی یتیم کو ڈھونڈ کر اس کی کفالت کا بندوبست کرلیں"_

 

_کسی جگہ پانی کی اشد ضرورت ہو تو ٹیوب ویل, کنواں یا ٹھنڈے پانی کا پلانٹ لگوادیں۔۔ یا مسجد و مدارس کے ساتھ پر خلوص تعاون کریں یا مستحق طلبہ کے لیے فیسوں اور یونیفارم وغیرہ کا بندوبست کرلیں وغیرہ وغیرہ۔۔"_

 

*29:ماہ شعبان کی تاریخیں یاد رکھیں:* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کی تاریخیں یاد۔رکھنے کا بعت زیادہ اہتمام فرماتے۔۔ ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *"رمضان کے لیے شعبان کے چاند (کی تاریخیں) گنتے رہو"*

(سنن ترمزی)

 

*30:دعاؤں کا اہتمام کریں:* رمضان المبارک کی تیاری کے حوالے سے درج بالا ہدایات و تجاویز پر عمل اور دوسروں تک پھنچانے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی سے رمضان المبارک کی روحانیت و برکات کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں, بالخصوص اس دعا کا اہتمام فرمائیں:

 

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ۔*

 

_" اے اللہ !ہمارے لیے رجب اورشعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرمائیے اور ہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا دیجیے۔_ آمین

 

 

 

*_30 Valuable Guidelines for Welcoming the Blessed Month of Ramadhan✨_*

 

Part

 

*☘28: Make this Ramadhan as Outstanding from the Previous Ones :* Set up such a schedule of ibaadah which makes this Ramadhan as an exceptional one than the previous ones, in your record of deeds. For eg:

_Memorize the 30th juz by heart, or memorize surahs like surah rahman, surah yaseen, surah mulk, surah alif laam meem sajda etc with proper and good tajweed; or look for an orphan and make arrangements to financially support him._

_If there is a desperate need for water at any place, then implant tube wells, well or water coolers, or sincerely give in to help for the masjid and madrasaas or make arrangements for the fees and uniforms for the needy students there, etc._

 

*☘30: Keep Track of the Dates of Sha'baan :* Rasoolullah sallallahu alaihi wasallam would very carefully keep track of the dates of Sha'baan. At one point, He stated:

*Count the days of Sha'baan for the sake of Ramadhan*

(Sunan-e-Tirmizi)

 

*☘30: Make Efforts for Duaas :* Along with acting upon the above guidelines of preparation for Ramadhan, and informing others about it too, make special duas for achieving the barakah and spirituality of Ramadhan, and specifically recite this dua:

 

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ۔​*

 

_"Oh Allah, bless us in the month of Rajab and Sha’baan. And enable us to reach Ramadhan."_

 

{{..End..}}

Link to comment
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...